اے پی وتلنگانہ وزرا ء کی کمیٹیوں کی راج بھون میں میٹنگ،تقسیم کے مسائل پر تبادلہ خیال

حیدرآباد۔26 مارچ(یواین آئی)متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد دونوں تلگو ریاستوں میں پیداشدہ مسائل کے حل کے لئے راج بھون میں دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے دونوں ریاستوں کے وزرا کی کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔اس میٹنگ میں تقسیم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس میٹنگ میں مختلف کارپوریشنس کی تقیسم ،حیدرآباد میں واقع سکریٹریٹ ،اسمبلی ، کونسل کی عمارتوں کی تلنگانہ کو حوالگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حیدرآباد دونوں ریاستوں کا دس سال تک مشترکہ دارالحکومت ہے جہاں اے پی کے لئے سکریٹریٹ ، اسمبلی اور کونسل کی عمارتیں الاٹ کی گئی تھیں لیکن اے پی حکومت نے ریاست میں نئے دارالحکومت امراوتی میں حیدرآباد سے ان عمارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو منتقل کرلیا جس کے بعد یہ عمارتیں خالی ہیں۔تلنگانہ حکومت کا مطالبہ ہے کہ ان عمارتوں کو تلنگانہ کے حوالے کیا جائے ۔