حیدرآباد ۔ 3جولائی ( سیاست نیوز) آندھراپردیش میں مختلف محکمہ جات میں تقررات کیلئے گروپ
II امتحانی درخواستوں میں غلطیوں کی تصیح کرلینے امیدواروں کو اے پی پبلک سرویس کمیشن نے آخری موقع دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زون ضلع اور ذات پات کی تفصیلات سے متعلق درخواست فارم میں اگر کوئی غلطی ہو تو اسکی تصیح کرنے مہلت دی گئی ہے ۔ غلط اندراجات کی تصحیح 15 جولائی تک کرنے کی مہلت دی گئی ہے اور یہ مہلت قطعی ہوگی ۔ واضح کردیا گیا کہ مزید کوئی مہلت نہیں دی جائیگی ۔ علاوا زیں جاریہ ماہ 15یا 16 جولائی کو گروپ II کیلئے ( مینس) امتحانات منعقد ہونے کی توقع ہے ۔