حیدرآباد26ستمبر(یواین آئی)وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی لیڈر روجا نے الزام لگایا کہ اے پی میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔انہوں نے ریاست میں بدتر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر وزیراعلی پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ جب رکن اسمبلی جس کو پولیس کا تحفظ حاصل تھا،کو دن دہاڑے ہلاک کردیاگیا تو پھر عام آدمی کیسا محسوس کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔امریکہ میں چندرابابونائیڈو کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے طورپر اپنے قبل ازیں دور میں چندرابابونائیڈو نے کہا تھا کہ زراعت بے فیض عمل ہے ۔آج وہی شخص زراعت کی بات کہہ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی کی یاترا پرعوام کا زبردست ردعمل مل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پی میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔