اے پی میں ڈی سیٹ 2018 ء کونسلنگ تاریخ پر نظرثانی

25 تا /29 جولائی آپشن کی سہولت ، /30 جولائی تا /2 اگست نشستوں کا الاٹمنٹ
حیدرآباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں ڈی سیٹ 2018 ء کی کونسلنگ شیڈول میں پھر ایکبار تبدیلی کی گئی ۔ لہذا ڈی سیٹ 2018 ء کے اہل امیدوار جاریہ ماہ /25 تا /29 جولائی تک (http://apdeecet.apcfss.in, //cse.ap.gov.in ویب سائیٹ پر اپنے آپشن درج کرواسکتے ہیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ /30 جولائی تا /2 اگست تک نشستوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں بتایا جاتا ہے کہ سال 2018-2019 ء کیلئے ریاست آندھراپردیش میں پائے جانے والے 279 پرائیویٹ ڈی ایڈ کالجوں کی مسلمہ حیثیت کی تجدید کرتے ہوئے ریاستی محکمہ تعلیم نے احکامات جاری کئے ۔