کسان بازارمیں فروخت کا انتظام
حیدرآباد۔27جولائی ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے پیاز کی قیمتوں میں اچانک غیرمعمولی اضافہ کے پیش نظر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست کے تمام کسان بازاروں میں پیاز 20روپئے فی کیلو فروخت کی جائے ۔ انہوں نے جائزہ اجلاس میں پیاز کے ساتھ ساتھ دیگر ترکاریوں اور غذائی اجناس کو بھی معقول قیمتوں پر فروخت کرنے کی ہدایت دی ۔