حیدرآباد۔ 23 ستمبر (این ایس ایس) آندھرا پردیش میں نکسلائٹوں کے ہاتھوں ایک رکن اسمبلی اور ایک سابق رکن اسمبلی کی ہلاکتوں کے بعد تلنگانہ پولیس نے سخت ترین چوکسی اختیار کرلی۔ وزرائ، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی و کونسل کے علاوہ دیگر منتخب نمائندوں محتاط و چوکس رہنے کے ساتھ اپنے دوروں کے آغاز سے قبل پولیس کو مطلع کرنے کی خواہش کی ہے۔ تلنگانہ میں ماؤ نوازوں کے زیراثر علاقوں میں خفیہ نگرانی اور انٹلیجنس کو مزید مستحکم کردیا ہے۔