اے پی میں مایاوتی اور پون کلیان کی مشترکہ انتخابی مہم

حیدرآباد۔ یکم اپریل ( پی ٹی آئی ) بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور جناسینا کے بانی پون کلیان وجئے واڑہ ‘ تروپتی اور حیدرآباد میں مشترکہ انتخابی ریلیوں سے خطاب کرینگے ۔ دونوں جماعتوں نے آندھرا پردیش میں اتحاد کیا ہے ۔ جنا سینا پارٹی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ دونوں قائدین جنا سینا پارٹی ‘ بائیں بازو کی جماعتوںاور بی ایس پی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے ۔ مایاوتی منگل کو آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم پہونچیں گی اور پون کلیان کے ساتھ دوسرے دن مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگی ۔ بعد میں یہ لوگ وجئے واڑہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے اور تروپتی میں 4 اپریل کو ریلی سے خطاب بھی کیا جائیگا ۔ اسی دن مایاوتی حیدرآباد میں بھی پون کلیان کے ساتھ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرینگی ۔