اے پی میں فائبر آپٹک گرڈ کی 2018 تک تکمیل کی ہدایت

حیدرآباد 10 مئی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں آپٹیکل فائبر گرڈ کی تنصیب کا کام 2018 تک مکمل کرلیں۔ مسٹر نائیڈو نے وزرا اور عہدیداروں کے ساتھ آٖٹیکل فائبر گرڈ کے کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا کام دسہرہ تہوار کے موقع پر اکٹوبر میں شروع ہوا ہے اور اسے 2018 تک مکمل کرلیا جانا چاہئے ۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ریاست کے مشیر آئی ٹی جے ستیہ نارائنا نے اس پراجیکٹ کے تعلق سے تفصیلات پیش کیں۔