اے پی میں عام انتخابات، ادخال پرچہ نامزدگی کا اختتام

اونگول سے 17 پرچہ جات مسترد ، لوک سبھا کے دو درخواستیں خارج
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں آئندہ ماہ 11 اپریل کو منعقد ہونے والے عام انتخابات ( اسمبلی و لوک سبھا ) کے ایک حصہ کے طور پر پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا گذشتہ دن مرحلہ ختم ہوگیا ۔ اس عمل کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی پرچہ جات نامزدگیوں کی جانچ کے عمل کا متعلقہ رٹرننگ عہدیداروں نے آغاز کرتے ہوئے خامیاں و کوتاہیاں پائے جانے والے پرچہ جات نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا ۔ مسترد کئے گئے پرچہ جات نامزدگیوں میں بالخصوص حلقہ لوک سبھا اونگول میں داخل کردہ 17 پرچہ جات نامزدگیوں کے منجملہ چار پرچہ جات نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں حلقہ لوک سبھا باپٹلہ کیلئے جملہ 16 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے تھے ۔ جن کے منجملہ دو پرچہ جات نامزدگیاں مسترد کردئے گئے ۔ اسی طرح ضلع پرکاشم کے 12 حلقہ جات اسمبلی میں جملہ 237 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے ۔ جن کے منجملہ 65 پرچہ جات نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا اور اس طرح 172 پرچہ جات نامزدگیاں درست پائے گئے ۔