اے پی میں طوفان فانی کے بعد شدید گرمی کی لہر

45.77 درجہ حرارت ، آئندہ پانچ دن تک شدت کی پیش قیاسی
امراوتی ۔ 4 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش میں سنگین آندھی ’ فانی ‘ کے اختتام کے چند گھنٹوں بعد ساری ریاست آج شدید گرمی کی لہر کی گرفت میں آگئی اور اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہونچ گیا ۔ مغربی گوداوری گرم ترین ضلع رہا ۔ جس کے پولاورم منڈل میں اعظم ترین درجہ حرارت 45.89 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ چنتلہ پودی میں 45.77 اور کوورو میں 45.63 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا ۔ اس ریاست کے کم سے کم 21 مقامات پر 45 تا 45.77 ڈگری 57 مقامات پر 44 تا 45 ڈگری اور 100 مقامات پر 43 تا 44 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ 573 مقامات پر درجہ حرارت 35 اور 40 ڈگری کے درمیان رہا ۔ ریاستی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر مزید پانچ دن جاری رہے گی ۔۔