جرمن آٹو موبائیل کمپنیوں کا خیر مقدم : چیف منسٹر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : الٹلنڈس برگ ( جرمنی ) کے سابق مئیر ڈاکٹر جی رویندرا ریڈی نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش میں جرمن کمپنیوں کے لیے سرمایہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیف منسٹر نے مسٹر ریڈی کو آندھرا پردیش میں جرمن آٹو موبائیلس کمپنیز کے لیے شاپ کے قیام کے لیے ریاست میں موجود سازگار حالات سے واقف کروایا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سری سٹی میں ہمارے یہاں آٹو موبائیل کمپنیز جیسے سوزو ہیں اور ریاست میں ہیرو موٹو کارپ کی جانب سے بھی ایک فیسلٹی قائم کی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے مسٹر ریڈی کو بتایا کہ وہ ریاست میں جرمن آٹو موبائیل فرمس کی جانب سے شاپ کے قیام میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جرمنی کی ٹکنالوجی مہارت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔۔