حیدرآباد، 3 اگست ( یو این آئی) تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں جنوب مغرب مانسون معمول کے مطابق ہے ۔اس کے زیراثر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش کے شمالی ساحلی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ دفتر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔