حیدرآباد، یکم نومبر (یواین آئی)ساحلی آندھراپردیش اور رائیل سیما میں آئندہ دودن کے دوران مختلف مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یاہلکی بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے ایک بلیٹن میں کہاکہ کل سے آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پربھی ہلکی تا اوسط بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے جبکہ تلنگانہ میں کل جمعہ تک موسم خشک رہے گا۔