اے پی میں ایسوزو یونٹ کا آئندہ سال آغاز

حیدرآباد 23 مارچ ( پی ٹی آئی)آندھرا پردیش کی سری سٹی میں واقع ایسوزو انڈیا پک اپ ٹرکس بنانے والے یونٹ نے آئندہ سال اپریل سے اپنے کام کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ ایسوزو انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر شکاکشی کیکوچی نے آج یہاں چیف منسٹر آندھرا پردیش اپنی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے پک اپ ٹرکس بناے والی یونٹ کے کاموں میں ہونے والی پیشرفت سے واقف کروایا ۔ انہو ںنے کہا کہ یہ یونٹ اپریل 2016 سے اپنی کارکردگی کا آغاز کردے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ سری سٹی میں واقع یہ یونٹ 1500 کروڑ روپئے کے ابتدائی سرمائے سے شروع کیا گیا ہے ۔ کیکوچی نے گذشتہ سال مسٹر نائیڈو سے جاپان میں ملاقات کی تھی ۔ انہو ںنے مسٹر نائیڈو کو مطلع کیا کہ تقریبا 75 سپلائرس آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ۔ ایسوزو کے ایکزیکٹیو کیکوچی نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش میں چھوٹی صنعتوں کے قیام کیلئے سرکاری تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مسٹر نائیڈو کو مطلع کیا کہ ایسوزو یونٹ میں 1500 مقامی افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔
مسٹر نائیڈو نے جاپانی وفد سے کہا کہ وہ نیلو۔ چنائی ۔ تروپتی کو جاپان کے تین شہروں ٹوکیو۔ کاوا ساکی ۔ یوکو ہاما کے خطوط پر آٹو موبائیل مرکز بنانا چاہتے ہیں۔