اے پی میں اشوک بابو کی بحیثیت ایم ایل سی حلف برداری

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) صدرنشین آندھراپردیش ریاستی قانون ساز کونسل جناب محمد احمد شریف نے مسٹر اشوک بابو کو رکن کونسل کی حیثیت سے حلف دلایا۔ بعد ازاں صدرنشین اے پی ریاستی قانون ساز کونسل نے مسٹر اشوک بابو کو کونسل کے قواعد و ضوابط سے متعلق کتب حوالے کئے ۔ اس تقریب کے موقع پر سینئیر تلگودیشم پارٹی قائد و رکن پارلیمان مسٹر کے رویندر کمار ، ڈپٹی اسپیکر آندھراپردیش ریاستی قانون ساز اسمبلی مسٹر ایم بدھاپرساد کے علاوہ تلگودیشم پارٹی قائدین و سرکاری ملازمین یونین کے قائدین بھی موجود تھے ۔ حلف برداری کے بعد اشوک بابو نے کہا کہ آندھراپردیش کی ترقی تلگودیشم کے ذریعہ ہی ممکن ہوگی ۔ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے انہیں کونسل رکنیت کیلئے انتخاب کروانے پر صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا ۔ مسٹر اشوک بابو نے کہا کہ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ہی آندھراپردیش کے دوبارہ چیف منسٹر ہوں گے ۔ انہوں نے ریاست میں سرکاری ملازمین کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی کیلئے بھی ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔