اے پی میں اسٹامپس اور رجسٹریشن محکمہ کے تمام دستاویزات عنقریب ڈیجٹلائز یشن

حیدرآباد 6۔ اگست (یواین آئی) آندھراپردیش میں اسٹامپس اور رجسٹریشن محکمہ کے جوائنٹ رجسٹرار اور سب رجسٹرار دفاتر کے تمام دستاویزات کو عنقریب ڈیجٹیلائز کیاجائے گا۔ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں حیدرآباد کی ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ 1865 سے لے کر 2018تک کے تمام دستاویزات کو رجسٹریشن دفاتر میں ڈیجٹلائز کیاجائے گا۔تمام دستاویزات کو اسکین کرنے کے بعد آن لائن اپ لوڈ کیاجائے گا۔کمپنی نے ضلع کرشنا کی گناورم ایس آر او میں تجرباتی بنیادوں پرمفت ڈیجٹلائزیشن کا کام کیا ہے ۔وجئے واڑہ ایسٹ کے رجسٹرار بالاکرشنا نے یہ بات بتائی۔گناورم ایس آر او ، وجئے واڑہ ایسٹ رجسٹرار کے تحت آتا ہے ۔ معیاری کام کو دیکھنے کے بعد ریاستی حکومت نے اس کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ پوری ریاست میں رجسٹریشن دفاتر پر ڈیجٹیلائزیشن کا کام مکمل کیا جاسکے ۔