حیدرآباد ۔ /7 مئی (سیاست نیوز) اے پی ایمسیٹ 2015 ء آندھراپردیش کے 13 اضلاع کے ساتھ حیدرآباد میں /8 مئی بروز جمعہ ہورہا ہے ۔ اس کیلئے تمام تر تیاریاں ہوچکی ہیں ۔ اس میں تلنگانہ ریاست کے 30 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہورہے ہیں ۔ تلنگانہ کا ایمسیٹ /14 مئی کو مقرر ہے ۔ بعض طلبہ جن کا حیدرآباد مرکز نہیں بن سکا انہیں کرنول ، گنٹور ، وجئے واڑہ جانا پڑرہا ہے ۔ آر ٹی سی بسوں کی ہڑتال کا ایمسیٹ اور TET امتحان کے امیدواروں پر بھی برا اثر پڑرہا ہے۔ (ہڑتال سے عوام کو مشکلات ، ایمسیٹ طلبہ کیلئے انتظامات سے متعلق خبر صفحہ 2 پر)