اے پی دارالحکومت کیلئے حصول اراضی کے عمل کا آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرپردیش نے راجدھانی کی تعمیر کے لیے حصول اراضیات کے عمل کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش وزراء مسرس نارائنا وزیر بلدی نظم و نسق ، پی رگھوناتھ ریڈی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ و اقلیتی بہبود ، آر کشور بابو وزیر سماجی بہبود و دیگر وزراء کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے اس اجلاس میں آندھرا پردیش راجدھانی کے لیے حصول اراضی سے متعلق رہنمایانہ خطوط کے مسئلہ پر تفصیلی تفصیلات حاصل کیے اس کے علاوہ آج سہ پہر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ تولورو علاقہ کے کسانوں نے ملاقات کی اور امکنہ اراضی کی فراہمی کے علاوہ انکم ٹیکس سے استثنیٰ اور قرضوں بیک وقت یکسوئی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔