وجئے واڑہ۔ 30 جون (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کا پانچ روزہ دورۂ چین آج اختتام کو پہونچا جس میں ریاستی حکومت نے چین کی مختلف کمپنیوں کیساتھ پروجیکٹس کیلئے 6 یادداشتیں مفاہمت پر دستخط کئے۔ ان پروجیکٹس سے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔نائیڈو کل صبح نئی دہلی پہونچیں گے جہاں وہ وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کریں گے۔