اے پی حکومت نے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حیدرآباد۔ 18۔ ستمبر۔ (سیاست نیوز ) آندھرا پردیش حکومت نے جاریہ سال دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ ریاست کے تمام سرکاری ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 9اکتوبر سے 21اکتوبر تک تعطیلات ہوں گی ۔22 اکتوبر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔17اکتوبر کو درگااشٹمی،18اکتوبر کو مہاپورنما،19اکتوبر کو وجئے دشمی ہوگی۔21اکتوبر کو اتوار ہوگا ۔ 22 اکتوبرکو دوبارہ تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔ حکومت نے احکام جاری کئے ہیں کہ تعطیلات کے دنوں میں تعلیمی ادارے کھلے نہ رہیں ۔اس طرح تعلیمی ادارو ں کو جملہ 13دنوں کی چھٹی ہوگی۔