اے پی حکومت میڈیا اڈوائزر مستعفی

عہدہ کی میعاد میں توسیع کے انتظار کے بعد مسٹر پربھاکر کا اقدام
حیدرآباد ۔ /19 جون (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت کے میڈیا اڈوائزر مسٹر پرکالا پربھاکر نے میڈیا اڈوائیزر کے عہدے سے استعفی دیدیا اور اپنا مکتوب استعفی مسٹر بی پربھاکر نے آج چیف منسٹر مسٹراین چندرا بابو نائیڈو کو روانہ کرتے ہوئے فوری طورپر مکتوب استعفی کو منظور کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے اپنے مکتوب استعفی میں قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے ان کے متعلق کئے ہوئے ریمارکس پر اپنے دکھ اور تکلیف پہونچنے کا اظہار کیا اور بتایا کہ اسی وجہ سے میڈیا اڈوائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اظہار کیا ۔ تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر پربھاکر کو عہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب تک مزید توسیع نہیں دی ۔ جبکہ مسٹر پربھاکر کے بحیثیت میڈیا اڈوائزر عہدے کی میعاد /8 جون کو ہی اختتام کو پہونچی لیکن چیف منسٹر مسٹر این چندرا بنابو نائیڈو نے سمجھا جاتا ہے کہ عملاً مسٹر پربھاکر کی میعاد میں توسیع نہیں کی ۔