حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : اے پی جے ابوالکلام برائٹ اسٹوڈنٹس کا فائنل امتحان آج سٹی کالج نزد ہائی کورٹ منعقد ہوا جس میں ہندوستان بھر کے تمام ریاستوں کے علاوہ سعودی عرب دمام سے بھی طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ امتحان کا وقت مقررہ پر آغاز ہوا اور وقت مقررہ پر اختتام کو پہنچا ۔ امتحان کی نگرانی صبیحہ صدیقی و امام میڈم کے علاوہ دیگر نے کی جب کہ کنوینرس کی حیثیت سے سید سیف اللہ قادری چشتی ، سید عبداللہ قدیر منور خان ، سید معین الدین نے انجام دئیے ۔ مذکورہ امتحان میں درجہ چہارم تا دسویں جماعت کے طلباء وطالبات میں ذہنی طور پر شعور بیداری اور جنرل نالج کے لیے منعقد کیا گیا ۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بلالحاظ مذہب و ملت طلباء وطالبات نے شرکت کرتے ہوئے امتحانی پرچہ دیا طلباء و طالبات کے ساتھ ان کے افراد خاندان بالخصوص سرپرستوں و والدین نے ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذمہ داران نے بتایا کہ اے پی جے ابوالکلام ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے طلباء وطالبات کے لیے ٹیلنٹ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ طلباء و طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔ چنانچہ مذکورہ پروگرام میں نہ صرف آندھرا و تلنگانہ بلکہ ملک بھر کی تمام ریاستوں بالخصوص سعودی عرب سے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مذکورہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ ذمہ داران نے بتایا کہ اسوسی ایشن کی جانب سے 5 اگست کو اسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ چنانچہ طلبہ کے والدین ، سرپرستوں کو متفکر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ذمہ داران نے بتایا کہ دیگر ریاستوں کے طلباء و طالبات کے لیے اسوسی ایشن کی جانب ٹرانسپورٹ کا بھی خرچہ دیا گیا ہے ۔ امتحانی مراکز کے تمام کلاسیس کا ماہرین تعلیم کی جانب سے معائنہ کیا گیا اور خوشنودی کا اظہار کیا گیا ۔۔