اے پی بی جے پی ارکان اسمبلی و کونسل چھتریوں کے ساتھ پہنچے

حیدرآباد 6ستمبر (یواین آئی ) اے پی اسمبلی اور کونسل کا مانسون سیشن آج سے شروع ہوا۔اس موقع پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی ارکان اسمبلی و کونسل چھتریوں کے ساتھ پہنچے ۔بی جے پی کے ارکان مقننہ نے اپنے انوکھے احتجاج کے سبب میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ان ارکان مقننہ نے میڈیا پوائنٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارش کے سبب اسمبلی کی عمارت سے پانی کا اخراج ہوا ۔اسی لئے پہلے ہی سے احتیاطی طور پر وہ چھتریوں کے ساتھ ایوان آئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ا یک ہزار کروڑ روپئے ضائع کئے گئے ہیں۔اسمبلی کا آج سے شروع اجلاس سات دن تک جاری رہے گا۔قبل ازیں اسپیکر کے سیواپرساد راو نے بزنس اڈوائزی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔