اے پی ‘بینکوں نے ہفتہ کا 1487 کروڑ کے ساتھ آغاز کیا

امروتی 28 نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں بینکوں نے اپنے ہفتہ وار کاروبار کا 1487.6 کروڑ روپئے کے رقمی ذخائر کے ساتھ آغاز کیا ۔ اس رقم میں 2000 کے نوٹ 1,320 کروڑ روپئے کے تھے ۔ اس کے علاوہ 500 روپئے کے نئے کرنسی نوٹ 95 کروڑ کے تھے ۔ بینکروں نے ایک اجلاس میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو یہ بات بتائی ۔ دوسرے کرنسی نوٹوں میں 100 روپئے کے 62  کروڑ 20 روپئے کے 8 کروڑ اور 10 روپئے کے 2.6 کروڑ روپئے تھے ۔ بینکرس نے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر نے بینکرس سے کہا کہ وہ ریزرو بینک کو مزید 1,000 کروڑ روپئے ریاست کو جاری کرنے کیلئے مکتوب روانہ کریں تاکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی اجرائی میں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہونے پائے ۔