حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے پالی ٹیکنیک کورسیس کی تکمیل کئے ہوئے امیدواروں کو راست انجینئرنگ کورسیس کے دوسرے مال میں داخلوں کے حصول کے لیے گذشتہ ماہ منعقدہ ای سیٹ 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ صدر نشین آندھرا پردیش ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم پروفیسر وجئے راجو نے آج نتائج جاری کئے ۔ بعد ازاں پروفیسر وجئے راجو نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سیٹ میں جملہ 37,749 امیدواروں نے شرکت کی جن کے منجملہ 37,066 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ ای سیٹ 2019 کا جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی اننت پور آندھرا پردیش کے زیر اہتمام انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اے پی ای سیٹ 2019 میں کامیاب امیدوار اپنے رینک کارڈز 19 مئی سے اے پی ای سیٹ ویب سائیٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔۔