اے پی ایڈ سیٹ 2019 کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں بی ایڈ کورسیس میں داخلوں کے لیے منعقدہ اے پی ایڈ سیٹ 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ صدر نشین آندھرا پردیش ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر راجندر پرساد نے ایڈ سیٹ نتائج آج جاری کئے ۔ جاری کردہ نتائج کی روشنی میں تقریبا 96.75 فیصد امیدوار کامیاب رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے رینک کارڈز آج یعنی 18 مئی سے ہی ڈاؤن لوڈ کرلینے کی سہولت فراہم کی گئی ۔ مسٹر راجندر پرساد نے بتایا کہ ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں داخلوں کے سلسلہ میں کونسلنگ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ ایڈ سیٹ کے شفاف و پرامن انعقاد عمل میں لانے کو یقینی بنانے کے لیے جملہ ریاست بھر میں 56 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ اے پی ایڈ سیٹ 2019 میں جملہ 14,019 امیدواروں نے درخواستیں پیش کئے جن کے منجملہ 11,650 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کیے اور 11,490 امیدواروں نے کامیابی حاصل کیں ۔۔