حیدرآباد 26 جنوری (پریس نوٹ) آندھراپردیش ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل پرانی حویلی حیدرآباد میں 26 جنوری کو صبح 9.30 بجے یوم جمہوریہ تقریب منعقد ہوئی۔ جسٹس ایس گویندا راجولو چیرمین اے پی ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل نے قومی پرچم لہرایا اور مخاطب کیا۔ وی وینکٹ نرسیا ڈپٹی رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) نے شرکائے تقریب کا خیرمقدم کیا۔ اس تقریب میں ایم وجئے کمار، کے رتنا کشور ممبرس، این سبا راجو سابق کارگذار چیرمین، بار کے ممبرس، آفیسرس، اسٹاف اور ایڈوکیٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیرمین نے مختلف اسپورٹس، گیمس اور دیگر ایونٹس میں حصہ لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں جی ایس رام گوپال سیکشن آفیسر (پروٹوکول) نے شکریہ ادا کیا۔