اے پی این جی اوز اسوسی ایشن کے انتخابات ‘ اشوک بابو پیانل کو کامیابی

حیدرآباد ۔ 5 ؍ جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن (اے پی این جی او اے ) کے یہاں منعقدہ انتخابات میں آج سیما آندھرا سرکاری ملازمین کے لیڈر پی اشوک بابو کی قیادت میں مقابلہ کرنے والے پیانل کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ اشوک بابو کے پیانل کو اسو سی ایشن کے انتخابات میں اپنے حریفوں پر بآسانی اطمینان بخش کامیابی حاصل ہوئی ۔ ان انتخابات کو نمایاں اہمیت حاصل ہوئی کیونکہ آندھراپردیش کے تقسیم کے خلاف جاری ایجی ٹیشن میں اے پی این جی اوز اسوسی ایشن سرگرم رول ادا کر رہا ہے ۔