اے پی ایس آر ٹی سی کو اے ایس آر ٹی یو کے چار باوقار ایوارڈس

حیدرآباد /16 مارچ ( پریس نوٹ ) اے پی ایس آر ٹی سی کو اے ایس آر ٹی یو کے چار باوقار ایوارڈس ہائیسٹ کے ایم پی ایل ان فیول ایفیشنسی ( اربن سرویس ) برائے سال 2012-13 ، ہائیسٹ کے ایم پی ایل ان فیول ایفیشنسی ( مفصل سرویس ) منیمم آپریشنل کاسٹ ان مفصل سرویسیس اور میگزیمم امپرومنٹ ان وہیل پروڈکٹیویٹی (مفصل سرویس ) برائے سال 2012-13 حاصل ہوئے ۔ کارپوریشن کے وائس چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر این سامبا سیوا راؤ نے 16 مارچ کو احمد آباد ، گجرات میں منعقدہ ایس ٹی یو کی 59 ویں سالانہ کانفرس میں مسٹر وجئے چھبر آئی اے ایس ، سکریٹری وزارت سرفیس ٹرانسپوٹ سے یہ ایوارڈس حاصل کئے ۔