اے پی ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی دھمکی

حیدرآباد /3 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ملازمین کی یونین نے دھمکی دی ہے کہ وہ تنخواہوں پر نظر ثانی نہ کرنے اور تقسیم آندھراپردیش کے بعد کی تنخواہوں کو ادا نہ کرنے کے صورت میں ہڑتال کرے گی ۔ یونین کے سکریٹری کے پرساد نے کہا کہ ہڑتال کی نوٹس کل ہی جاری کی گئی ہے ۔ اگرچیکہ پے ریویژن کو یکم اپریل 2013 سے عمل میں لایا گیا ہے لیکن منیجمنٹ نے اب تک یونینوں کو اس مسئلہ پر غور و خوص کیلئے طلب نہیں کیا ہے ۔