اے پی اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل میں یوم جمہوریہ تقریب

حیدرآباد 26 جنوری (پریس نوٹ) اے پی اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل، پرانی حویلی حیدرآباد پر 26 جنوری کو صبح 9.30 بجے یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جسٹس سمدرالہ گویند راجولو چیرمین، اے پی اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل نے قومی پرچم لہرایا اور مخاطب کیا۔ وی وینکٹ نرسیا ڈپٹی رجسٹرار (اڈمنسٹریشن) نے شرکائے تقریب کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر چیرمین نے مختلف اسپورٹس، گیمز اور دیگر ایونٹس میں حصہ لینے والے آفیسرس اور اسٹاف میں انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں جی ایس رام گوپال سیکشن آفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹریبونل کے اسٹاف خاصکر ججس اور دیگر عہدیداروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔