اے پی اور تلنگانہ میں 95 اے ٹی ایمس کا عنقریب قیام

حیدرآباد 5 مئی (پی ٹی آئی) انڈیا پوسٹ نے آج کہاکہ وہ بہت جلد آندھراپردیش اور تلنگانہ میں 95 اے ٹی ایمس قائم کرنا چاہتا ہے۔ 36 اے ٹی ایمس تلنگانہ میں نصب کئے جائیں گے مابقی کی آندھراپردیش میں تنصیب عمل میں آئے گی۔ اے پی سرکل کے پوسٹ ماسٹر جنرل بی وی سدھاکر نے جی پی او حیدرآباد پر آج تلنگانہ کے پہلے انڈیا پوسٹ اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ انڈیا پوسٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ریاستوں میں تمام مرکزی ڈاک خانوں میں پہلے ہی اساسی و عصری بینکنگ طریقہ کار (سی بی ایس) پلاٹ فارم موجود ہے۔