حیدرآباد 23جولائی (یو این آئی) تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون کے سرگرم ہونے کے سبب مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پرشدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اسی دوران آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش کے کئی علاقوں اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔