حیدرآباد5ستمبر(یواین آئی)آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے مانسوں سیشن کا جمعرات 6ستمبر سے آغاز ہوگا۔اس اجلاس کے سلسلہ میں اسپیکر ڈاکٹر کوڈیلہ سیواپرساد راو نے مختلف محکمہ جات کے اعلی افسروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔حکمران جماعت تلگودیشم گزشتہ ساڑھے چار برس کے دوران اپنی حکومت کی کارکردگی اورکارناموں سے واقف کروائے گی۔ریاست کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے اس سیشن کا بھی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔پارٹی نے وزیراعلی کو چیلنج کیا کہ انسداد انحراف قانون کا احترام کرتے ہوئے وائی ایس آرکانگریس پارٹی سے تلگودیشم میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو آیا وہ کابینہ سے نکال دیں گے ۔پارٹی لیڈران نے کہاکہ اگر چندرابابوایسا کرتے ہیں تو اسمبلی سیشن میں شرکت سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔