اے پی اسمبلی کا سیشن 8فروری تک جاری رہے گا

حیدرآباد۔30۔جنوری (یواین آئی) اے پی اسمبلی کا سیشن 8فروری تک جاری رہے گا۔اس خصوص میں بزنس اڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا جس کی صدار اسپیکر کوڈیلہ سیواپرساد راو نے کی۔ 2تا 4فروری اسمبلی کو تعطیل ہوگی ۔5فروری کو علی الحساب بجٹ پیش کیاجائے گا۔یہ بجٹ وزیرفائنانس یناملا راماکرشنوڈو پیش کریں گے ۔یکم فروری کو غذائی مسائل ، اے پی کوخصوصی درجہ پر مباحث ہوں گے ۔ 6فروری کو گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث ہوں گے ۔7فروری کو ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور دیگر محکمہ جات،8فروری کو ویثرن ڈاکومنٹ پراسمبلی میں مباحث ہوں گے ۔