اے پی اسمبلی انتخابات پر تبصرہ سے ریونت ریڈی کا انکار

حیدرآباد 21 مارچ ( ( این ایس ایس ) تلنگانہ کانگریس کے ورکنگ صدر و امیدوار ملکاجگری حلقہ ریونت ریڈی نے آج آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کسی تبصرہ سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اے پی میں ہونے والے انتخابات پر کوئی تبصرہ نہیں کرینگے کیونکہ وہاں کی سیاست سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ریونت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا ۔ واضح رہے کہ اے پی میں تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس میں سخت مقابلہ ہے ۔