حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش میں ایم بی اے و ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کے لیے گذشتہ ماہ منعقدہ ’ آندھرا پردیش آئی سیٹ 2019 ‘ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ وجئے واڑہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نشین آندھرا پردیش ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر وجئے راجو اور وائس چانسلر سری وینکٹیشورا یونیورسٹی نے آج اے پی آئی سیٹ 2019 کے نتائج جاری کئے اور بتایا کہ اے پی آئی سیٹ 2019 میں جملہ (48,445 ) امیدواروں نے شرکت کی ۔ جس میں 90.27 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ وجئے راجو نے بتایا کہ 15 مئی سے امیدواروں کو رینک کارڈز ڈاون لوڈ کرلینے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ماہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں ایم بی اے و ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کے لیے کونسلنگ پروگرام رکھا جائے گا ۔ انہوں نے امیدواروں سے اپنے رینک کارڈز 15 مئی سے آئی سیٹ 2019 کے ویب سائٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرلینے کی پر زور خواہش کی ۔۔