اے پی ، تلنگانہ کے ایک تہائی بچے ناقص غذا کے شکار،ینگ لائیفس کی اسٹیڈی

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے تقریبا ایک تہائی بچے ناقص غذا کا شکار ہیں جب کہ کئی ایک سرکاری پالیسیوں کو روشناس کیا گیا ہے ۔ بچوں کی غربت پر عالمی اسٹڈی کرنے والی تنظیم ینگ لائیفس کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ۔ ینگ لائیفس اور ڈائرکٹر منسٹر برائے معاشی و سماجی اسٹیڈیز کی جانب سے اہتمام کردہ پروگرام پٹگ چلڈرن اٹ دی سنٹر آف ڈیولپمنٹ پروگرام کے موقع پر یہ بات بتائی گئی ۔ جب کہ ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ یو کے کی جانب سے غربت سے متاثرہ بچوں کے لیے دونوں ریاستوں کو فنڈس دئیے جاتے ہیں ۔ ڈائرکٹر پرودیوکر ریڈی اسوسی ایٹ پروفیسر سیس نے مطلع کیا کہ بچوں کے تعلیمی معیار میں کچھ حد تک بہتری آئی ہے ۔ ریاست آندھرا پردیش کے اضلاع سریکاکلم ، مغربی گوداوری ، کڑپہ ، اننت پور اور تلنگانہ کے اضلاع حیدرآباد ، محبوب نگر اور کریم نگر میں اسٹڈی کی گئی ۔ سی ایچ ہنمنت راؤ چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد نے کہا کہ ریاضی میں بچوں میں کمزوری پائی گئی جب کہ اس کی وجہ سے بچوں کو ناقص غذا کی فراہمی ہے ۔ آر رادھا کرشنا صدر نشین سیس نے کہا کہ بچہ مزدوری جاری ہے جب کہ 6 تا 14 سال کے دو فیصد بچے اس میں مشغول ہیں ۔ اس موقع پر پروفیسر ایس گالب ڈائرکٹرس سیس ، ڈاکٹر رینوسنگھ کنٹری ڈائرکٹر ینگ لائیفس ، پروفیسر جو بودین ڈائرکٹر ینگ لائیفس آکسفرڈ یونیورسٹی و دیگر موجود تھے ۔۔