اے زندگی تو بہت خوبصورت ہے مگر تلخ بھی ہے ، تیری خوشیاں خواب اور دکھ خوفناک حقیقتیں ہیں ۔ تیرا پیار جھوٹا اور تیری وفائیں بے وفا ہیں ۔ تو محض چند سالوں کا نام ہے ۔ یہی تیری سب سے بڑی حقیقت ہے مگر پھر بھی اے زندگی تو کتنی قابل رشک تحفہ ہے ، تو آخرت کی کھیتی ہے ۔ تیرا سفر ایک شاہراہ کا سفر ہے جس کا انجام موت ہے ۔ اگرچہ تو بہت تکلیفیں دینے والی ہے پھر بھی اے زندگی تو کتنی حسین ہے ۔