اے راجہ کی برا ء ت پر منموہن سنگھ کا اظہارمسرت

چینائی ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے قائد اے راجہ کو 2G اسپکٹرم مقدمہ میں بری کردیا گیا ہے اور اس کا موقف درست ثابت ہوا ہے جس پر سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اے راجہ کے نام اپنے ایک مکتوب مورخہ 2 جنوری میں اس کی ایک نقل ڈی ایم کے نے آج ذرائع ابلاغ فراہم کی، کہا کہ سابق مرکزی وزیر مواصلات اے راجہ اور ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موڑی کی 21 ڈسمبر کو خصوصی عدالت نے اس مقدمہ میں بری کئے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ اس فیصلہ کی ستائش کرتے ہیں اور کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہیکہ اے راجہ اور کنی موڑی کو فرضی مقدمہ میں پھنسایا گیا تھا۔