اے بی وی پی کے خلاف کارگل شہید کی بیٹی کی سوشیل میڈیا مہم

نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی یونیورسٹی کے رام جاز کالج میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد لیڈی سری رام کالج کی طالبہ نے جو کارگل شہید جوان کی بیٹی ہے ، سوشیل میڈیا پر ’ میں اے بی وی پی سے خوفزدہ نہیں ہوں ‘ مہم شروع کی ہے اور یہ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ۔ کیپٹن مندیپ سنگھ کی بیٹی گرمہر کور نے فیس بک پروفائل تصویر بدل دی جس میں وہ پلے کارڈ تھامے ہوئے ہے اور اس پر تحریر ہے ’ میں دہلی یونیورسٹی کی طالبہ ہوں ، میں اے بی وی پی سے خوفزدہ نہیں ہوں ، میں تنہا نہیں ہوں ۔ ہندوستان کا ہر طالب علم میرے ساتھ ہے ‘ ۔ انہوں نے لکھا کہ اے بی وی پی کا بے قصور طلباء پر ظالمانہ حملہ انتہائی پریشان کن ہے ۔ ۔