اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین انتخابات، عبداللہ اعظم صدر منتخب

علیگڑھ ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عبداللہ اعظم، بی اے ایل ایل بی (فائنل ایئر) کے طالب علم علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین (AMUSU) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ عبداللہ اعظم کو 5310 ووٹس ملے جہاں انہوں نے اپنے حریف لیاقت خان کو زائد از 600 ووٹس سے شکست دی۔ ایم اے ماس کمیونکیشن کے طالب علم سید مسعودالحسن کا نائب صدر کے عہدہ کیلئے اور شاہ زیب احمد جو پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ آف اسلامی بینکنگ کے طالب علم ہیں، کا اسٹوڈنٹس یونین کے سکریٹری کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے قوانین و ضوابط کے مطابق سیاسی پارٹیوں یا گروپس کو یونیورسٹی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کو کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔