حیدرآباد ۔ 16 نومبر (پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر شہری ترقیات و پارلیمانی امور ایم وینکیانائیڈو نے آج آنجہانی سائینسداں اے ایس راؤ کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رسم اجراء انجام دی ۔ ڈاکٹر اے ایس راؤ عوامی شعبہ کی صنعت الکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا کے حیدرآباد میں واقع یونٹ کے بانیوں میں شامل تھے ۔