اے آر رحمن کی موسیقی کی سلور جوبلی پر ان کے پروگرام کا راست نشریہ

چنئی ،29دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)آسکر اور گریمی ایوارڈ فاتح دنیا کے مشہور موسیقار اے آر رحمان موسیقی کے میدان میں 25سال پورے ہونے کے موقع پر اپنی آبائی ریاست تمل ناڈو کو اعزاز دیتے ہوئے 12جنوری کو یہاں ایک لائو کانسرٹ کریں گے ۔ اس کانسرٹ کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے رحمان نے بتایا کہ گزشتہ 25برس بہت قیمتی رہے ہیں۔یہ ایک خوبصورت سفررہا اور میں اپنے شائقین اور مداحوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔میں اپنے آبائی شہر چنئی میں پرفارمنس دینے کے لئے بے حد پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’’تمل ناڈو کے لوگ ہمیشہ خاص رہے ہیں اور 25ویں سال میں ان کے سامنے پرفارمنس دینا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے ۔اس موقع پر میں ان سبھی کو شکریہ کہنا چاہوں گا۔‘‘ پروگرام کے منتظمین نے بتایا کہ نئے سال کے موقع پر یہ انعقاد کیا جارہا ہے ،جس کا نام ہے نیترو اندرو نالیی (کل ،آج اور کل)۔یہ آئیفا اتسوم کی پہل ہے جسے وائی ایم سی اے میدان میں منعقد کیا جائے گا۔پروگرام مین نیتی موہن،شاشا کرن تروپتی ،کرناٹک گلوکار ہریچرن،موسیقار وجے پرکاش،بھارتیہ امریکی موسیقار سڈ شری رام اور ملک کے کئی مشہور گلوکار اور موسیقار حصہ لیں گے ۔