اے آر رحمن کے ہندو مذہب میں واپسی کا خیرمقدم کیا جائے گا : آدتیہ ناتھ

گورکھپور ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے متنازعہ ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ موسیقار اے آر رحمن اگر ہندو مذہب میں واپس ہوتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ کیونکہ ان کے خلاف فتویٰ جاری ہوا ہے ۔ وی ایچ پی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اے آر رحمن کیلئے اب گھر واپسی کا بہترین موقع ہے ۔ آدتیہ ناتھ نے رحمن کے خلاف جاری کردہ فتوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ رضا اکیڈیمی نے ایرانی فلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں موسیقی دینے پر رحمن کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا ۔