ای یو کے ٹیکس ادا نہ کرنے والے ممالک کی فہرست تیار

بروسلز ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کے وزرائے مالیات نے ایسے ممالک کی ایک فہرست تیار کی ہے جو ٹیکس معاملات میں کبھی تعاون نہیں کرتے۔ فرانسیسی وزیر برونولی مائر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امریکن سموآ، بارباڈوس، گرینیڈا، گوام، جنوبی کوریا، مکاؤ، جزیرہ، مارشل، منگولیا، نمیبیا، پلاؤ، پناما، سنیٹ لوشیا، سموآ، ٹرینیڈاڈ ٹوباگو اور متحدہ عرب امارات کے نام اس فہرست میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے علاوہ دیگر 47 حدود کو عدم تعاون والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو یوروپی یونین کے معیار کی تکمیل نہیں کررہے ہیں۔ لی مائر نے کہا کہ جن ممالک کو سیاہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان کی یوروپی یونین کے فنڈس تک رسائی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ کچھ ہفتوں میں دیگر قانونی کارروائیوں کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔