برسلز 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی یونین (ای یو) نے حقوق انسانی کی خلاف ورزی معاملے میں ایران پر پابندی کی مدت 13 اپریل 2020 تک توسیع کردی ہے ۔یوروپی یونین کونسل نے پیر کے دن ایک بیان میں کہا کہ کونسل ایران میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے سنگین معاملے سامنے آنے کی وجہ سے اس پر عائد کی گئی پابندیوں کی مدت میں13 اپریل 2020 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان پابندیوں کے تحت 82 لوگوں اور ایک کمپنی کے دورے پر پابندی اور ان کے املاک کو ضبط کرنا اور اور ایران کو ایسے آلات کی برآمدات بند کرنا ہے جن کا استعمال وہ اندرونی کنٹرول اور مواصلات کی نگرانی میں کرتا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف سب سے پہلے 2011 میں پابندی لگائی گئی تھی اور ہر سال اس کی مدت میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔