بروسیلز ۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین (ای یو) اور چین کے افسر طویل اقتصادی پالیسیوں پر بات چیت اور مذاکرات کوآگے بڑھانے کے لئے متفق ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے ایک چینی نمائندہ وفد کے حوالے سے ہفتے کے روز یہ اطلا ع دی۔ ۔ چین کی قومی ترقی اور ریفارم کمیشن کے نائب سربراہ اور چینی وفد کے سربراہ ننگ زیجھے نے اپنے دورہ کے دوران یورپی کمیشن میں اقتصادی اور مالی امور کے ڈائریکٹر جنرل مارکو بوٹي کے ساتھ آٹھویں چین ۔یورپی یونین طویل اقتصادی پالیسی مذاکرات کی مشترکہ طور پر میزبانی کی۔چینی حکام کے مطابق دونوں فریقین نے دو معیشتوں کی معاشی صورتحال اور امکان، کاروبار پر تعصب کے اثرات، ساختیاتی اصلاحات کی کوشش، دو طرفہ سرمایہ کاری اور چین ۔یورپی یونین تعاون پر تیسرے مارکیٹوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے یورپ اور ایشیا کو شامل کرنے پر یورپی یونین کی حکمت عملی کے ساتھ علاقے اور سڑک کی تعمیر کو ضم کرنے کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔