ای گورننس میں ٹکنالوجی اور چیالنجس پر قابو پانے شعور بیداری کی مساعی

14 دسمبر کو پروفیسر الاڈی پربھاکر انڈومنٹ لکچر کمیٹی کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دور جدید میں ای گورننس میں بڑھتی ہوئی اسماک (SMAC) ٹکنالوجیز اور اوپن پالیسیوں پر موثر عمل آوری میں درپیش چیالنجس پر قابو پانے سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام 14 دسمبر کو 4-30 بجے شام زیر نگرانی پروفیسر الاڈی پربھاکر انڈومنٹ لکچر کمیٹی ، سردار پٹیل آڈیٹوریم کیشو میموریل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی نارائن گوڑہ حیدرآباد دی 2nd پروفیسر الاڈی پربھاکر انڈومنٹ لکچر منعقد ہوگا ۔ جس کو ہیڈ آف دی سنٹر فار ای گورننس دیانوب یونیورسٹی و چیرمین منسٹریل ورکنگ گروپس ای ڈیموکریسی اینڈ ای پارٹیپیشن اینڈ ای گورنمنٹ ٹریننگ آسٹرین فیڈرل چانسلری پروفیسر پیٹر پاری سک بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے بعنوان ’’ چیالنجس ان ایمپلیمنٹنگ اسماک ٹکنالوجیز اینڈ اوپن پالیسیز ان ای گورننس ‘‘ مخاطب کریں گے ۔ اس بات کا اعلان آج یہاں چیرمین کمیٹی میجر جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر آر کے بگا سکریٹری ، لکچر کمیٹی و ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی ڈاکٹر بی راجندر نائیک اور ریٹائرڈ پروفیسر وٹھل نے پروگرام کے ’ بروچر ‘ کی رسم اجرائی کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آج مارکٹ میں سوشیل میڈیا ، موبائیل ڈیوائس ، انالائسٹک اینڈ کلاؤڈ کے یعنی smac ٹکنالوجیز کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں ٹکنالوجیز اور اوپن پالیسیوں پر موثر عمل آوری ایک چیالنج ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی نوین کمار بھی موجود تھے ۔ عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔۔