ای پی ایف او سربراہ کا گرفتاری وارنٹ جاری

نئی دہلی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اپلیٹ ٹریبونل نے تازہ گرفتاری وارنٹ مرکزی پراویڈنٹ فنڈ کمشنر وی پی جائے کے خلاف جاری کیا ہے کیوں کہ وہ ٹریبونل کے اجلاس پر سابقہ سمن کے بعد بھی حاضر نہیں ہوئے تھے۔ ٹریبونل نے کل اِن کا گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ 22 اپریل کو بھی اُن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا لیکن کمشنر نے دہلی ہائیکورٹ سے حکم التواء حاصل کرلیا تھا۔
ہیلی کاپٹر اسکام میں صرف تیاگی کو
نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ وی کے سنگھ
نئی دہلی۔/3مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایر فورس کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی جو کہ آگسٹا ویسٹ لینڈ چیاپرس ( ہیلی کاپٹرس ) کی خریداری کیلئے 3600 کروڑ کی معاملت میں صراحتوں کی تبدیلی میں اعانت کے ملزم ہیں وہ تنہا یہ کام نہیں کرسکتے بلکہ اسکام میں کئی ایک افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔ مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے آج یہ تبصرہ کیا اور کہا کہ صرف تیاگی کو نشانہ بناکر اسکینڈل کی پردہ پوشی نہیں کی جاسکتی اور جاریہ تحقیقات سے اس کیس کے حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔